Sign In
Home Home

یہ کیسے کام کرتا ہے

QuickPay کے ممبربنیں

ممبر کیسے بنیں

  • قریبی QuickPay مرکز پر جائیں
  • اپنا ویلیڈ اقامہ جمع پیش کریں
  • اگر آپ کی تنخواہ سعودی ریال 3,000 یا زیادہ ہے تو اپنی تنخواہ کی سند جمع کروائیں۔
  • درخواست فارم پر مطلوبہ معلومات مکمل کریں۔

وصول کنندہ کو رجسٹر کریں

QuickPay وصول کنندہ کو رجسٹر کروانے کے متعدد طریقے ہیں۔

1. قریبی QuickPay سنٹر پر جائیں۔ درج کی لیے ضرور ساتھ لائیں:
             a. جائز اقامہ
             b.  وصول کنندہ کی تفصیلات (اپنے وصول کنندہ کی تفصیلات ترتیب دینے کے لیے) یہاں کلک کریں
2. اپنے کمپیوٹر کا استعمال کرکے AlahliOnline پر یا اپنے موبائل کا استعمال کرکے AlahliMobile اپلیکیشن کے ذریعہ لاگ ان کریں۔
3. کسی بھی وقت 920000330 یا 920001000 پر کال کریں۔

یہ کیسے کام کرتا ہے

پتہ لگائيں کیسے
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5

اکثر پوچھے جانے والے سوالاتاکثر پوچھے جانے والے سوالات

سب کو چھپائيںسب کو ظاہر کریں
  • کیا کوئی این سی بی اکاؤنٹ ہولڈر پہلے رجسٹریشن کئے بغیر QuickPay سروس کا استعمال کر سکتا ہے؟

    ​نہیں – این سی بی اکاؤنٹ ہولڈر کو ارسال کنندہ کے طور پر رجسٹریشن کرنا اور 920000330 پر کال کر کے یا الاھلی آن لائن کے ذریعہ سروس میں رجسٹریشن کر کے، وصول کنندہ کی تفصیلات کا اندراج کرنا ضروری ہے​​​

  • کیا کوئی این سی بی اکاؤنٹ ہولڈر QuickPay سینٹر پر Quick Pay سروس میں رجسٹریشن کر سکتا ہے؟

    ​ہاں – سبھی Quick Pay سینٹرز Quick Pay سروس کو چالو کر سکتے ہیں اور این سی بی گاہکوں کے لئے وصول کنندگان کا اضافہ کر ​​سکتے ہیں​

  • کیا میں مختلف ممالک میں موجود متعدد وصول کنندگان کا اندراج کر سکتا ہوں؟

    ​ہاں – تاہم این سی بی کی جانب سے سفارش کی جاتی ہے کہ صرف انہی وصول کنندگان کا اندراج کیا جائے جنہیں ارسال کنندہ ذاتی طور پر جانتا ہو​​​

  • کیا میں ایک ہی نام کا اندراج ترسیل کے مختلف طریقوں کے تحت کر سکتا ہوں؟

    ہاں​​​

  • کیا میں Quick Pay ارسال کنندہ رجسٹریشن فارم اور وصول کنندہ اندراج فارم کو الاھلی آن لائن پر عربی زبان کے حروف کا استعمال کرتے ہوئے پُر کر سکتا ہوں؟

    نہیں – سبھی فارموں کو انگریزی حروف کا استعمال کرتے ہوئے پُر کیا جانا ضروری ہے۔​​​

  • میں عربی زبان کی معلومات کا انگریزی زبان میں ترجمہ کرنا نہیں جانتا ہوں۔ مجھے کیا کرنا چاہے؟

    اپنے اندراج شدہ فون بینکنگ نمبر سے 920000330 پر کال کریں۔ Quick Pay میں متعدد زبانیں بولنے والا عملہ موجود ہوتا ہے جو آپ کی مدد کر سکتا ہے، یا

    نزدیکی Quick Pay سینٹر پر جائیں اور کسی کسٹمر سروس نمائندہ سے مدد کے لئے درخواست کریں۔ ​​​​​

  • میں اضافی وصول کنندگان کا اندراج کیسے کروں؟

    آپ 920000330 پر کال کر کے، الاھلی آن لائن کے ذریعہ، الاھلی موبائل کے ذریعہ یا Quick Pay سینٹرز کے ذریعہ وصول کنندگان کا اضافہ کر سکتے ہیں​​​

  • رجسٹریشن اور اندراج فارموں میں درج کی گئی تفصیلات کی درستگی کی توثیق کرنا کیوں اہم ہے؟

    ​آپ جو معلومات Quick Pay کال سینٹر ایجنٹ یا کسٹمر سروس نمائندوں کو فراہم کرتے ہیں انہی کی بنیاد پر ترسیلات زر کے آپ کے تمام لین دین کو انجام دیا جاتا ہے۔ آپ کے ذریعہ فراہم کی گئی تفصیلات میں اگر کوئی غلطی ہوتی ہے، تو آپ کے لین دین میں تاخیر ہو سکتی ہے یا وصول کنندہ بینک اسے مسترد کر سکتا ہے۔

  • کیا کوئی این سی بی اکاؤنٹ ہولڈر Quick Pay اکاؤنٹ کھول سکتا ہے؟

    ​نہیں – یہ ضروری نہیں ہے۔ این سی بی کے اے ٹی ایم، الاھلی آن لائن، الاھلی موبائل اور الاھلی فون بینکنگ کے ذریعہ این سی بی اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے Quick Pay سروس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • کیا کوئی بھی Quick Pay اکاؤنٹ کھول سکتا ہے؟

    ​ہاں – Quick Pay اکاؤنٹ کھولنے کے لئے سب سے بنیادی ضرورت ایک درست اقامہ کا موجود ہونا ہے۔