Sign In

رجسٹریشن رجسٹریشن

سب کو چھپائيںسب کو ظاہر کریں
  • کیا کوئی این سی بی اکاؤنٹ ہولڈر پہلے رجسٹریشن کئے بغیر QuickPay سروس کا استعمال کر سکتا ہے؟

    ​نہیں – این سی بی اکاؤنٹ ہولڈر کو ارسال کنندہ کے طور پر رجسٹریشن کرنا اور 920000330 پر کال کر کے یا الاھلی آن لائن کے ذریعہ سروس میں رجسٹریشن کر کے، وصول کنندہ کی تفصیلات کا اندراج کرنا ضروری ہے​​​

  • کیا کوئی این سی بی اکاؤنٹ ہولڈر QuickPay سینٹر پر Quick Pay سروس میں رجسٹریشن کر سکتا ہے؟

    ​ہاں – سبھی Quick Pay سینٹرز Quick Pay سروس کو چالو کر سکتے ہیں اور این سی بی گاہکوں کے لئے وصول کنندگان کا اضافہ کر ​​سکتے ہیں​

  • کیا میں مختلف ممالک میں موجود متعدد وصول کنندگان کا اندراج کر سکتا ہوں؟

    ​ہاں – تاہم این سی بی کی جانب سے سفارش کی جاتی ہے کہ صرف انہی وصول کنندگان کا اندراج کیا جائے جنہیں ارسال کنندہ ذاتی طور پر جانتا ہو​​​

  • کیا میں ایک ہی نام کا اندراج ترسیل کے مختلف طریقوں کے تحت کر سکتا ہوں؟

    ہاں​​​

  • کیا میں Quick Pay ارسال کنندہ رجسٹریشن فارم اور وصول کنندہ اندراج فارم کو الاھلی آن لائن پر عربی زبان کے حروف کا استعمال کرتے ہوئے پُر کر سکتا ہوں؟

    نہیں – سبھی فارموں کو انگریزی حروف کا استعمال کرتے ہوئے پُر کیا جانا ضروری ہے۔​​​

  • میں عربی زبان کی معلومات کا انگریزی زبان میں ترجمہ کرنا نہیں جانتا ہوں۔ مجھے کیا کرنا چاہے؟

    اپنے اندراج شدہ فون بینکنگ نمبر سے 920000330 پر کال کریں۔ Quick Pay میں متعدد زبانیں بولنے والا عملہ موجود ہوتا ہے جو آپ کی مدد کر سکتا ہے، یا

    نزدیکی Quick Pay سینٹر پر جائیں اور کسی کسٹمر سروس نمائندہ سے مدد کے لئے درخواست کریں۔ ​​​​​

  • میں اضافی وصول کنندگان کا اندراج کیسے کروں؟

    آپ 920000330 پر کال کر کے، الاھلی آن لائن کے ذریعہ، الاھلی موبائل کے ذریعہ یا Quick Pay سینٹرز کے ذریعہ وصول کنندگان کا اضافہ کر سکتے ہیں​​​

  • رجسٹریشن اور اندراج فارموں میں درج کی گئی تفصیلات کی درستگی کی توثیق کرنا کیوں اہم ہے؟

    ​آپ جو معلومات Quick Pay کال سینٹر ایجنٹ یا کسٹمر سروس نمائندوں کو فراہم کرتے ہیں انہی کی بنیاد پر ترسیلات زر کے آپ کے تمام لین دین کو انجام دیا جاتا ہے۔ آپ کے ذریعہ فراہم کی گئی تفصیلات میں اگر کوئی غلطی ہوتی ہے، تو آپ کے لین دین میں تاخیر ہو سکتی ہے یا وصول کنندہ بینک اسے مسترد کر سکتا ہے۔

  • کیا کوئی این سی بی اکاؤنٹ ہولڈر Quick Pay اکاؤنٹ کھول سکتا ہے؟

    ​نہیں – یہ ضروری نہیں ہے۔ این سی بی کے اے ٹی ایم، الاھلی آن لائن، الاھلی موبائل اور الاھلی فون بینکنگ کے ذریعہ این سی بی اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے Quick Pay سروس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

  • کیا کوئی بھی Quick Pay اکاؤنٹ کھول سکتا ہے؟

    ​ہاں – Quick Pay اکاؤنٹ کھولنے کے لئے سب سے بنیادی ضرورت ایک درست اقامہ کا موجود ہونا ہے۔

رقم بھیجنے کے بارے میںرقم بھیجنے کے بارے میں

سب کو چھپائيںسب کو ظاہر کریں
  • کیا میں اپنے این سی بی کرنٹ اکاؤنٹ اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے رقم بھیج سکتا ہوں؟

    ​ہاں – ایک بار جب آپ Quick Pay سسٹم میں رجسٹر کر لیتے ہیں، تو Quick Pay کے ذریعہ رقم بھیجنے کے لئے آپ کے این سی بی اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے

  • کیا میں Quick Pay سینٹرز کے علاوہ مقامات پر موجود این سی بی اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے رقم بھیج سکتا ہوں؟

    ​ہاں – آپ پورے مملکت میں موجود 2000 سے زیادہ این سی بی اے ٹی ایم میں سے کسی بھی ایک کا استعمال کر سکتے ہیں

  • کیا میں دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے رقم بھیج سکتا ہوں؟

    ​نہیں

  • اگر میرے پاس این سی بی اکاؤنٹ نہیں ہے تو میں کس طرح رقم بھیج سکتا ہوں؟

    ​Quick Pay اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کسی بھی Quick Pay سینٹر میں جائیں۔ یہ مفت ہے اور کسی بھی بیلینس کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ رقم بھیجنے کے لئے اور این سی بی کی دیگر خدمات کے لئے اس اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کر سکتے ہیں

  • میرے گھر یا کام کی جگہ کے پاس کوئی اے ٹی ایم نہیں ہے اور میرے کام کے اوقات مجھے بینک کے کاروباری اوقات کے دوران رقم بھیجنے کی اجازت نہیں دیتے۔

    ​اگر آپ ایک این سی بی اکاؤنٹ ہولڈر ہیں تو آپ فون بینکنگ یا الاھلی آن لائن یا الاھلی موبائل کا استعمال کرتے ہوئے کبھی بھی رقم بھیج سکتے ہیں۔ آپ فون بینکنگ اور الاھلی آن لائن کو چالو کرنے کے لئے 920001000 اور 920000330 پر کال کرکے یا این سی بی کی کسی برانچ میں جا کر مدد طلب کر سکتے ہیں۔

  • مجھے اپنے کام کی وجہ سے پورے مملکت اور اس سے باہر کا بھی دورہ کرنا پڑتا ہے۔ کیا میں Quick Pay کا استعمال اس وقت بھی کر سکتا ہوں جب میں مملکت سے باہر ہوں یا Quick Pay سینٹر سے دور ہوں؟

    ​ہاں – آپ کسی بھی ایسی جگہ سے رقم بھیج سکتے ہیں جہاں آپ الاھلی آن لائن، الاھلی موبائل اور فون بینکنگ کا استعمال کر رہے ہوں۔ بین الاقوامی کالز کے لئے، Quick Pay سسٹم تک رسائی حاصل کرنے کی خاطر برائے مہربانی +966 1476 1360  ڈائل کریں، جبکہ مقامی کال کے لئے برائے مہربانی 920000330 ڈائل کریں

  • میں ایک لین دین کے تحت کتنی رقم بھیج سکتا ہوں؟

    ​اگر آپ این سی بی کرنٹ اکاؤنٹ ہولڈر ہیں، تو آپ ایک مہینہ کے اندر مجموعی طور پر 100,000 سعودی ریال بھیج سکتے ہیں۔ یہ رقم ایک ہی لین دین کے تحت بھیجی جا سکتی ہے یا متعدد لین دین کو جمع کرکے بھیجی جا سکتی ہے بشرطیکہ وصول کنندہ ملک میں لین دین کے رقم کی متعینہ حد کی بھی پابندی کی جا رہی ہو۔ بعض ممالک میں ایک لین دین کے تحت رقم وصول کرنے کی حد 10,000 امریکی ڈالر یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی رقم ہوتی ہے۔ ہر ملک کی درست حد جاننے کے لئے برائے مہربانی 920000330 پر کال کریں۔

  • شرح مبادلہ کیا ہے؟

    ​ر ملک کا الگ شرح مبادلہ ہوتا ہے اور یہ دن میں کم از کم ایک بار بدلتا ہے۔ کوئی بھی لین دین کرنے سے پہلے درست شرح جاننے کے لئے، 920000330 پر کال کریں یا اے ٹی ایم یا الاھلی آن لائن یا الاھلی موبائل پر چیک کریں۔

  • مجھے یہ کیسے معلوم ہوگا کہ میں نے جو لین دین کیا ہے وہ مکمل ہو چکا ہے؟

    ​اے ٹی ایم، الاھلی آن لائن، الاھلی موبائل اور فون بینکنگ کے ذریعہ Quick Pay سسٹم آپ کو ایک تصدیقی جواب دے گا کہ آپ کا لین دین کامیاب رہا اور آپ کو لین دین کا ایک ریفرنس نمبر جو QPAY(12 ہندسے) سے شروع ہوتا ہے، رسید کی شکل میں یا اگر لین دین فون بینکنگ کے ذریعہ کیا گیا ہے تو صوتی شکل میں دیا جائے گا۔ لین دین کی تصدیق کے لئے آپ کے پاس ایک ایس ایم ایس بھی آئے گا۔

  • اگر مجھے لین دین کا ریفرنس نمبر نہ ملے یا لین دین کی رسید مجھ سے کھو جائے، تو میں کیا کروں؟

    ​آپ الاھلی آن لائن پر اپنے لین دین کی رسید کو پرنٹ کر سکتے ہیں یا فون بینکنگ سسٹم پر پچھلے 7 لین دین کے ریفرنس نمبر کو صوتی شکل میں سننے کے لئے 920000330 پر کال کر سکتے ہیں۔

رقم وصول کرنے کے بارے میںرقم وصول کرنے کے بارے میں