اگر آپ این سی بی کرنٹ اکاؤنٹ ہولڈر ہیں، تو آپ ایک مہینہ کے اندر مجموعی طور پر 100,000 سعودی ریال بھیج سکتے ہیں۔ یہ رقم ایک ہی لین دین کے تحت بھیجی جا سکتی ہے یا متعدد لین دین کو جمع کرکے بھیجی جا سکتی ہے بشرطیکہ وصول کنندہ ملک میں لین دین کے رقم کی متعینہ حد کی بھی پابندی کی جا رہی ہو۔ بعض ممالک میں ایک لین دین کے تحت رقم وصول کرنے کی حد 10,000 امریکی ڈالر یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی رقم ہوتی ہے۔ ہر ملک کی درست حد جاننے کے لئے برائے مہربانی 920000330 پر کال کریں۔